ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کسانوں کوخودکفیل بنائے بغیرملک خودکفیل نہیں ہوسکتا:راہل گاندھی

کسانوں کوخودکفیل بنائے بغیرملک خودکفیل نہیں ہوسکتا:راہل گاندھی

Tue, 29 Dec 2020 00:17:05    S.O. News Service

نئی دہلی28دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کسانوں کا زرعی قوانین کے خلاف احتجاج آج بھی جاری ہے۔ ادھر کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت کونشانہ بنایا ہے۔

راہل گاندھی نے کہاہے کہ کسان کوخودکفیل بنائے بغیر ملک کبھی بھی خود کفیل نہیں ہوسکتا۔ زرعی مخالف قانون کو واپس لیں۔ کسانوں کو بچائیں ، ملک بچائیں! کانگریس کے لیڈرراہل گاندھی بیرونی دورے پر ہیں۔

ذرائع نے بتایاہے کہ راہل گاندھی اٹلی کے شہر میلان روانہ ہوگئے ہیں۔ دورے سے متعلق تنازعہ پر کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والانے کہاہے کہ کانگریس رہنما راہل گاندھی ایک مختصر ذاتی دورے پر روانہ ہوگئے ہیں اور وہ کچھ دن کے لیے باہرہوں گے۔

راہل گاندھی کی نانی اٹلی میں رہتی ہیں اور وہ پہلے ان سے ملنے گئے تھے۔ راہل کا بیرونی دورہ ایک ایسے وقت میں ہورہاہے جب آج کانگریس 136 واں یوم تاسیس منارہی ہے۔ اس موقع پر آل انڈیا کانگریس کمیٹی ہیڈ کوارٹرمیں پارٹی پرچم لہرایاگیاہے۔


Share: